ماہ رمضان المبارک
-
پاکستان کے مختلف علاقوں میں ماہ رمضان المبارک 1445ھ میں مبلغین سینٹرز کا قیام
حوزہ / ماہ رمضان المبارک میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کی سرپرستی اور چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ہدایات، زہرا(س) اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں مبلغین سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
-
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد آزاد کشمیر پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے درس تفسیر کا آغاز
حوزہ/ حسب سابق امسال بھی فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے درس تفسیر کا آغاز کیا گیا ہے ۔
-
مبلغین کرام متوجہ ہوں؛
ماہ رمضان المبارک کی خصوصی کتاب شائع ہو کر منظرِ عام پر آ گئی
حوزہ / عباس محبتی کی تحریر کردہ کتاب "فرہنگِ پایہ نو مبلغین" (مبلغین کی نئی بنیادی ثقافت) رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے شائع ہو کر منظرِ عام پر آ گئی ہے۔
-
ماہ رمضان المبارک میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ناقابل قبول، مولانا کلب جوادنقوی
حوزہ/ امام جمعہ لکھنؤ نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علم بردار تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مسئلۂ فسلطین کے حل کے بارے میں مخلصانہ جدوجہد کریں ۔مولانا نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماہ رمضان المبارک کی دعائوں میں ہندوستان، فلسطین ،یمن ،شام ،عراق اور دنیا بھر میں موجود مظلوموں کو ہرگز فراموش نہ کریں ۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین محمد رضا کریمی والا:
ماہ رمضان المبارک معاشرے میں امید کی کرن ہے
حوزہ / قم یونیورسٹی میں علمی کمیٹی کے رکن نے کہا: رمضان المبارک کا مقدس اور بابرکت مہینہ درحقیقت معاشرے میں امید کو تقویت دینے کا بہترین موقع ہے۔
-
حدیث روز | رمضان المبارک کی کامیابیاں اور برکات
حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور اس کی برکات کی جانب اشارہ کیا ہے۔
-
حوزہ علمیہ قزوین کے سرپرست کا نئے شمسی سال پر تہنیتی پیغام:
ملت ایران اس سال کے نام سے مقصود ہدف کا ادراک کرے گی
حوزہ / رہبر معظم انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ تدبیر کے مطابق نئے سال کا نام "مہارِ تورّم و رشدِ تولید (مهار تورم یعنی Inflation control مہنگائی پر کنٹرول اور رشدِ تولید یعنی Production growth پیداوار میں اضافے کا سال) قرار دیا گیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم وطنانِ عزیز اور معزز حکومت اس سال کے نام سے مقصود ہدف کا ادراک کرے گی۔
-
امام محمد باقر علیہ السلام کا جواب:
پہلے افطار کریں یا پہلے نماز پڑھیں ؟!
حوزہ / حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں اس سوال کا جواب دیا کہ ماہ رمضان المبارک کا روزہ پہلے افطار کیا جائے یا پہلے نماز مغرب پڑھی جائے۔
-
ریوائیول احیاء درس علماء کا آن لائن سلسلہ دروس؛
ابو حمزہ ثمالی اپنے زمانے میں ایسے تھے جیسے لقمان حکیم تھے
حوزہ / آٹھویں امام علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ابو حمزہ ثمالی اپنے زمانے میں ایسے تھے جیسے لقمان حکیم تھے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ کربلا کے بعد سب نے امام زین العابدین علیہ السلام کو چھوڑ دیا تھا لیکن ایک ابو حمزہ ثمالی تھے جو امام کے ساتھ رہے اور امام کے راز دار تھے۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ماہ رمضان المبارک کی مبارک راتوں میں سالانہ مجلس وعظ و ارشاد
حوزہ/ مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے کہا کہ حسب دستور قدیم ماہ مبارک رمضان کی راتوں میں مرکزی دفتر نجف اشرف میں ان مجالس وعظ و نصیحت کا اہتمام کیا جاتا ہے،ان مجلسوں کی بقا ہی میں دین اور شعائر کی بقا ہے۔
-
صدقہ،لوگوں کے ساتھ اچھے برتاؤ اور قرآن کی تلاوت کرنا رمضان المبارک کے اہم اعمال میں سے ہیں، آیۃ اللہ سید احمد خاتمی
حوزه/ تہران کے نائبِ امام جمعہ نے صدقہ دینے، لوگوں کے ساتھ اچھے برتاؤ اور قرآن کی تلاوت کرنے کو رمضان المبارک کے اہم اعمال قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام رضا (ع) کی ایک حدیث کے مطابق، اس مہینے میں قرآن کریم کی ایک آیت کی تلاوت کا ثواب ایک ختمِ قرآن کے برابر ہے۔
-
ماہ رمضان المبارک سیرت معصومین (ع) میں
حوزہ/ ماہ رمضان برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اور اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا ۔ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔
-
قرآن و عترت فاؤنڈیشن:
ماہ رمضان المبارک کی انیسویں شب، شب تقدیر، اکیسویں شب،شب استقرار اور تیئیسویں شب، شب دستخط ہے
حوزہ/ مدیر قرآن و عترت فاؤنڈیشن نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں تین سو ساٹھ یا تین سو پینسٹھ روز ہوتے ہیں لیکن ان تمام ایام میں جو فضیلت شب قدر کو حاصل ہے وہ کسی بھی شب کو حاصل نہیں۔