حوزہ نیوز ایجنسی؛ اسلام آباد پاکستان کتب میلے میں ملک کے مشہور تحقیقی ادارہ باب العلم دار التحقیق کا اسٹال بھی اہل علم کی توجہ کا مرکز بنا؛ یہ ادارہ کہاں اور کس علمی شخصیت کی نگرانی میں علمی سرگرمیوں میں مصروف ہے؟
کتب میلے میں اس اسٹال کے مسؤل مولانا سید واجد علی شاہ رضوی نے باب العلم دار التحقیق کی علمی سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کی۔
بابُ العلم دارالتحقیق کا تعارف اور بنیاد
اس ادارے کے مؤسس و بانی مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی صاحب ہیں، جس کی بنیاد سن 2009ء میں رکھی گئی۔
ادارے کا مقصد
یہ ادارہ اپنے قیام کے پہلے دن سے قوم و ملت کی علمی، فکری اور عقیدتی تربیت میں مصروفِ عمل ہے۔
ادارے کی تصانیف کی تعداد
اب تک اس ادارے کے توسط سے 52 کتب شائع ہو چکی ہیں، جن میں قابلِ ذکر تصانیف یہ ہیں:
🔹تہذیبِ زندگی
🔹خورشیدِ وفا
🔹مثالی ماں
🔹چند مفید باتیں
🔹عبادُالرحمن
🔹مصائبِ حضرت زہراؑ (اہلِ سنت کی کتب سے)
🔹کریمۂ اہلِ بیت حضرت فاطمہ معصومہؑ
🔹شیعہ تعلیمات
🔹 تاریخ و اعمالِ مدینہ
🔹 مولائے کائناتؑ کا قاضیوں کے نام خط
🔹مولاؑ علی کا حکمرانوں کے نام خط
🔹کلامِ امیرالمؤمنینؑ (شرح نہج البلاغہ)
🔹احسنُ الاقوال
🔹 نہجُ الاعمال
🔹 اسلامی معاشرے میں شخصیت کا کردار
ادارے کا ایک نمایاں کارنامہ
اسی طرح ایک نہایت اہم اور خوبصورت تاریخی تحقیقی کام شہداء کے آثار پر مشتمل بیس (20) جلدوں میں تیار کیا گیا ہے، جس کا عنوان مقاتلُ الشیعہ ہے اور الحمدللہ اس کی 11 جلدیں اب تک منظرِ عام پر آچکی ہیں۔
اسلام آباد میں کتب میلے کے دوران علماء و محققین نے باب العلم دار التحقیق کا دورہ کیا اور ادارے کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
واضح رہے باب العلم دار التحقیق کو بھی علم و تحقیق میں خدمات پر جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ شعبۂ پاکستان کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔









آپ کا تبصرہ