منگل 20 مئی 2025 - 13:00
دینی اور ثقافتی مواد کی تیاری میں مختلف طبقات کی ضروریات کو مدنظر رکھنا چاہیے

حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کے مدیر نے تہران بین الاقوامی کتب میلے میں شرکت اور انتشارات کتاب جمکران کے اسٹال کے دورے کے دوران کہا: آج کے نوجوان نسل کے لیے تاریخی موضوعات کو جدید قالبوں میں پیش کرنا زیادہ دلکشی اور اثرپذیری رکھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ خراسان کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین علی خیاط نے تہران بین الاقوامی کتب میلے میں شرکت کے دوران انتشاراتِ کتاب جمکران کے اسٹال کا دورہ کیا اور اس ادارے کی نئی شائع شدہ کتب جیسے "چشمه‌ای در کویر، آیت‌الله، انجیرهای نقره‌ای، عبد کریم، گفتارهای مهدوی، قوم برگزیده، سیمای رسول خدا، ملاقات در جزیره، تا آسمان هفتم، شب‌های زیبا وغیرہ کا جائزہ لیا۔

انہوں نے آئمہ معصومین علیہم السلام اور علماء کی تاریخ پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: آج نسلوں اور حالات میں تبدیلی کے ساتھ، عام تاریخی کتابیں نوجوان نسل کی دلچسپی کا مرکز نہیں رہیں لیکن جب انہی موضوعات کو جدید اور تخلیقی انداز میں پیش کیا جائے تو وہ ان کے لیے پُرکشش بن جاتے ہیں۔ اگر اس میدان میں سنجیدہ کام کیا جائے تو ایسے اسکرپٹ تیار کیے جا سکتے ہیں جن پر مضبوط متن اور مواد کی بنیاد پر بنیادی کام انجام دیا جا سکتا ہے۔

حوزہ علمیہ خراسان کے مدیر نے قابل اعتماد، مضبوط اور گہرے علمی مواد پر مشتمل کتابوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان کتب کو دوبارہ لکھنے اور نوجوانوں کے لیے زیادہ رواں اور قابل فہم انداز میں تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس مستند علمی مواد سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

حجت الاسلام والمسلمین علی خیاط نے تاریخِ ائمہ و علماء کو جدید روش کے مطابق پیش کرنے پر تاکیدکرتے ہوئے مزید کہا: دینی اور ثقافتی غنی مواد کی تیاری میں مختلف طبقات کی ضروریات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha