بدھ 7 مئی 2025 - 18:28
علماء کو سماجی سرمایہ کے تحفظ و تقویت میں پیش پیش ہونا چاہیے

حوزہ/ دفتر تبلیغات اسلامی حوزہ علمیہ قم کے معاون ثقافتی و تبلیغی حجت الاسلام و المسلمین سعید روستا آزاد نے کہا ہے کہ علما و طلابِ حوزہ علمیہ کو سماجی سرمایہ کے تحفظ اور اس کی تقویت کے لیے عملی میدان میں پیش قدمی کرنی چاہیے، جیسا کہ ماضی میں بھی وہ ہمیشہ قوم کے لیے راہنما اور نمونہ عمل رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم: دفتر تبلیغات اسلامی حوزہ علمیہ قم کے معاون ثقافتی و تبلیغی حجت الاسلام و المسلمین سعید روستا آزاد نے کہا ہے کہ علما و طلابِ حوزہ علمیہ کو سماجی سرمایہ کے تحفظ اور اس کی تقویت کے لیے عملی میدان میں پیش قدمی کرنی چاہیے، جیسا کہ ماضی میں بھی وہ ہمیشہ قوم کے لیے راہنما اور نمونہ عمل رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے قم میں واقع مدرسہ علمیہ امام کاظم علیہ السلام میں منعقدہ ’’حوزہ علمیہ قم کی باز تأسیس کی صد سالہ تقریبات‘‘ کے ضمن میں ’’علمی تبلیغی کمیشن‘‘ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

حجت الاسلام روستا آزاد کا کہنا تھا کہ: "ہم ماضی میں اس عظیم سماجی سرمایہ کے حامل رہے ہیں اور آج بھی ہمیں اس کی شدید ضرورت ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ مستقبل میں بھی یہ اعتماد، محبت اور سماجی اثر باقی رہے تو ضروری ہے کہ علماء کرام ایک بار پھر معاشرتی میدان میں پیش قدمی کریں۔"

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آج کے دور میں ہمیں مخاطبین کی صحیح شناخت اور ان کے ساتھ مؤثر رابطے کے میدان میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس مسئلے کی اہمیت کی طرف رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی اپنے پیغام میں اشارہ فرمایا ہے۔

معاون تبلیغی دفتر تبلیغات اسلامی نے کہا کہ: "تاریخ گواہ ہے کہ روحانیت نے ہمیشہ مختلف میدانوں میں فعال اور مؤثر کردار ادا کیا ہے، اور یہ کامیابی اسی وقت ممکن ہوئی جب علماء خود آگے بڑھے۔ اس لیے اگر ہم چاہتے ہیں کہ اس سماجی اعتماد کو دوبارہ زندہ کریں تو ہمیں حوزہ علمیہ کی تاریخ کا باریک بینی سے مطالعہ کرنا ہوگا اور اس سے سبق حاصل کرتے ہوئے حال اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔"

انہوں نے اس بات کی بھی یاد دہانی کروائی کہ صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا، بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عوام میں اعتماد، محبت اور دینی اقدار کی جڑیں مضبوط ہوں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha