حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کے رکن حجتالاسلام والمسلمین سعید صلح میرزایی نے کہا: رہبر معظم انقلاب نے حوزہ علمیہ قم کی ازسر نو تأسیس کے صد سالہ موقع پر ایک جامع اور تاریخی پیغام جاری کیا ہے۔ یہ پیغام کئی دنوں کی علمی دقت اور فکری وسواس کے بعد ترتیب پایا تاکہ حوزویوں کے لیے ایک نیا افق کھولا جا سکے۔
انہوں نے کہا: اس پیغام کے اصل مخاطبین حوزہ کی انتظامیہ، اساتذہ، محققین، طلاب اور علماء ہیں جو اسے سنجیدگی سے پڑھیں اور اس کے ساتھ فعال و ہوشمندانہ تعامل کریں۔
حجت الاسلام صلح میرزایی نے رہبر انقلاب کی علمی، بینالاقوامی اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا: رہبر انقلاب ان معدود فقہاء میں سے ہیں جو بیک وقت علمی لحاظ سے اعلیٰ مقام، بینالاقوامی و سماجی امور پر مہارت اور حکمت عملی بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ لہٰذا اس پیغام کا ہر لفظ گہرے مفہوم کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا: تمام حوزوی حضرات کو چاہیے کہ اس پیغام سے اپنی ذمہ داریاں اخذ کریں۔ کوئی اس کی تشریح کرے، کوئی حکمت عملی ترتیب دے اور کوئی عملی پروگرام تجویز کرے۔
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے مزید کہا: ہر طالبعلم، استاد اور محقق کو سال میں ایک بار خود سے یہ سوال کرنا چاہیے: "رہبر معظم کے اس پیغام نے میرے راستے میں کیا تبدیلی پیدا کی؟" ایسی خود احتسابی خود سے اور ذمہ داران سے ضروری ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا: امید ہے کہ ہم اس پیغام پر عمل کرنے کے ذریعہ حوزہ کی حقیقت اور اس کے مستقبل کے مشن کو بہتر طور پر پہچان اور اسے عملی کر سکیں گے۔









آپ کا تبصرہ