بدھ 30 اپریل 2025 - 20:10
دین کا پیغام منطقی اور محبت کی زبان میں نوجوانوں تک پہنچانا چاہیے

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین مطہری‌اصل نے کہا: ہمیں بلاوجہ کی سختیوں سے نوجوانوں کو دین سے دور نہیں کرنا چاہیے، بلکہ نرمی، اخلاق اور محبت آمیز گفتگو کے ذریعے ان کے دلوں کو معارف اہل بیت علیہم السلام سے جوڑنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ مشرقی آذربائیجان حجت الاسلام والمسلمین مطہری‌ اصل نے شہید مالک رحمتی کلچرل سنٹر کی افتتاحی تقریب میں خطاب کے دوران کہا: ہمیں بلاوجہ کی سختیوں سے نوجوانوں کو دین سے دور نہیں کرنا چاہیے، بلکہ نرمی، اخلاق اور محبت آمیز گفتگو کے ذریعے ان کے دلوں کو معارف اہل بیت علیہم السلام سے جوڑنا چاہیے۔

انہوں نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام‌ اللہ‌علیہا کی ولادت باسعادت اور روز دختر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: حضرت معصومہ سلام‌ اللہ‌ علیہا کا مقام بہت بلند ہے اور خواتین بالخصوص نوجوان لڑکیوں کی تربیت اور معاشرے کی معنوی ترقی میں ان کا کردار بہت اہم ہے۔

نمائندہ ولی فقیہ مشرقی آذربائیجان نے مزید کہا: یہ ایام کرامت انسان کی دینی تبیین اور دختران و خواتین کو اسلامی اقدار سے آشنا کرنے کا بہترین موقع ہیں۔

انہوں نے کہا: نوجوانوں کے ساتھ تعامل میں نرم، محبت آمیز اور جاذب انداز اختیار کیا جائے۔ دین کا پیغام منطقی اور محبت کی زبان میں نوجوانوں تک پہنچانا چاہیے۔

حجت الاسلام والمسلمین مطہری نے مزید کہا: سخت مزاجی اور غیر ضروری شدت پسندی نوجوانوں کو دین سے دور کرتی ہے جبکہ خوش اخلاقی اور عملی نمونہ معارف اہل بیت علیہم السلام کی جانب دلوں کو مائل کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha