بدھ 12 نومبر 2025 - 15:59
خدا کی محبت میں اضافہ معاشرتی مسائل کو کم کرتا ہے

حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین سید سعید حسینی نے کہا: معاشرتی مسائل کو کم کرنے کی بنیاد طلباء کے دلوں میں خدا کی محبت کو مضبوط بنانا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین سید سعید حسینی نے تعلیمی کونسل کاشان کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں نوجوان نسل کی روحانی تعلیم و تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: طلباء کے دلوں میں خدا کی محبت کو مضبوط کرنا معاشرتی مسائل کو کم کرنے کا بنیادی حل ہے۔

انہوں نے امام سجاد علیہ السلام کی مناجات شعبانیہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اگر ہم چاہتے ہیں کہ گناہ اور معاشرتی مسائل کم ہوں، تو ہمیں نوجوانوں اور طلباء کے دلوں میں خدا کی محبت کو زندہ کرنا ہو گا۔

امام جمعہ کاشان نے شہید مرتضی مطہری کی کتاب "تعلیم و تربیت" کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: شہید مطہری کہتے ہیں کہ جس طرح مقناطیس لوہے کے غلاف کو مٹی سے الگ کر سکتا ہے، اسی طرح خدا اور اولیاء اللہ کی محبت بکھرے ہوئے دلوں کو اپنی طرف کھینچ سکتی ہے اور انہیں ہدایت دے سکتی ہے۔ یہی محبت دینی تربیت کا محور اور بنیاد ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین حسینی نے کہا: ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ طلباء میں خدا کے لیے جوش و ولولہ پیدا کریں کیونکہ یہی تمام تربیتی اور ثقافتی تبدیلیوں کی بنیاد شمار ہوتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha