۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ط

حوزہ / ایران کے شہر کاشان کے امام جمعہ نے انسان کی مقبولیت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال صاحبان ایمان اور عمل صالح انجام دینے والوں کی محبت ڈال دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے شہر کاشان میں مسجد الحسین (ع) میں پیش نمازوں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: پیش نماز کو اس کی اقتدا کرنے والوں کے درمیان مقبول اور محبوب ہونا چاہیے۔

شہر کاشان کے امام جمعہ نے لوگوں میں مقبول و محبوب ہونے کے متعلقات گفتگو کرتے ہوئے کہا: جو صاحبانِ ایمان عمل صالح انجام دیتے ہیں خداوند متعال لوگوں کے دلوں میں ان کی محبت ڈال دیتا ہے۔

انہوں نے کہا: نماز کی ایک اور خصوصیت حضورِ قلب ہے اور نماز میں خضوع و خشوع کو حاصل کرنے کے لیے ان بزرگان کے پاس جا کر رہنمائی حاصل کرنی چاہیے جنہوں نے اس راستے کو طے کیا ہے یا امام خمینی (رہ) کی کتاب آداب الصلاۃ، آیت اللہ تبریزیان کی کتاب اسرار الصلاۃ یا حجۃ الاسلام والمسلمین قرائتی کی کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہئے۔

کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: امام خمینی (رہ) نے فرمایا "اگر نماز میں خشوع چاہتے ہو تو نہ غیبت کرو اور نہ سنو"۔ شہید مطہری (رہ) کی کتاب "تعلیم و تربیت" میں لکھا ہے کہ والدین کو اپنی اولاد کی بارہ قسم کی تربیت کرنی چاہیے اور ان میں سے ایک دینی تربیت ہے اور دینی تربیت کا آغاز نماز سے ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ اس اجلاس میں کاشان کے پیش نمازوں نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے علاوہ مسجد کی طرف جوانوں کی توجہ جلب کرانے کیلئے اپنی آراء بھی پیش کیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .