۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والمسلمین حسینی قمی

حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: واجبات کو انجام دینا اور محرمات کو ترک کرنا ان اہم ترین امور میں سے ہے جو انسان کو خداوندعالم کے نزدیک کرتے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌ کے مطابق حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین حسینی قمی نے کہا: واجبات کو انجام دینا اور محرمات کو ترک کرنا ان اہم ترین امور میں سے ہے جو انسان کو خداوندعالم کے نزدیک کرتے ہیں۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا فرمان ہے:’’خدا کا قرب حاصل کرنے کے لئے انسان پاس کے واجبات کو انجام دینے اور حرام چیزوں کو ترک کرنے سے بہتر کوئی وسیلہ نہیں ہے‘‘۔  

حجت الاسلام والمسلمین حسینی قمی نے مزید کہا: کچھ انسان مستحبات کو انجام دینے اور مکروہات سے اجتناب کرنے کے درپے ہوتے ہیں اور وہ ان کے امور کا خاص اہتمام کرتے ہیں جبکہ اہل بیت علیہم السلام کبھی انسانوں کے مستحبات اور مکروہات کے متعلق تشویش میں مبتلا نہیں ہوتے بلکہ معصومین علیہم السلام انسانوں کے واجبات اور محرمات کے متعلق پریشان ہوتے ہیں۔

حجت الاسلام حسینی نے کہا: حقیقت دین اور کمال دین نماز میں ہے اور انسان کو حقائق دین کو نماز،  خدا کی راہ میں جہاد، امور میں اخلاص اور زکوۃ کی ادائیگی سے سیکھنا چاہیے اور انسان کو مستحب یہ کام کو سیکھنے کے لئے ہی اپنی پوری عمر صرف نہیں کرنی چاہیے اگرچہ احکام کو سیکھنا بہت اچھا اقدام ہے لیکن اصول دین کو سیکھنا احکامِ مستحبی پر مقدم ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .