۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام حسینی قمی

حوزہ / حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: ہمیں مشکلات کی وجہ سے خدا کی نعمتوں کے شکر سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا: اس دنیا میں بہت سارے لوگ دنیا پرست اور شیطان پرست ہیں۔ ہمیں اپنے مسلمان ہونے کی قدر دانی کرنی چاہیے اور نعمت ولایت جو ہمارے پاس ہے اس پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے چونکہ حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولایت کو قبول کرنا کوئی کم نعمت نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام سید حسین حسینی قمی نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے شہر قم آمد کے ایام کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: نہج البلاغہ میں 240 خطبات، 79 خطوط اور 480 حکمت آمیز کلمات موجود ہیں لیکن اس اہم دینی ذخیرے کی جانب شیعہ بہت کم توجہ دیتے ہیں جبکہ درست زندگی کرنے اور معرفت الہی تک پہنچنے کے اصول نہج البلاغہ میں بیان ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: امام علی علیہ السلام کو صفین، جمل اور نہروان جیسی جنگوں کا سامنا کرنا پڑا اور ان جنگوں کی وجہ سے امیر المؤمنین علیہ السلام اپنے بہت سارے اہداف حاصل نہیں کر سکے اور ان جنگوں میں آپ کے کئی سارے مخلص ساتھی بھی شہید ہو گئے۔

دینی علوم کے استاد نے کہا : غیر مومن انسان کے لئے دنیاوی ثروت کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ جو شخص دنیا حاصل کرنا چاہتا ہے وہ جتنا مال بھی جمع کر لے پھر بھی وہ مال و ثروت اکٹھی کرنے کی فکر میں رہتا ہے ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی قمی نے کہا: کبھی ہم مال دنیا کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن زیادہ ثروت حاصل نہیں کر سکتے تو یہاں پر ہمیں افسوس نہیں کرنا چاہئے بلکہ خدا کی دی ہوئی نعمتوں کو یاد کر کے ان نعمتوں پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے اور ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ جو کچھ ہمارے لیے بہتر تھا وہ خدا نے ہمیں عطا کر دیا ہے۔

ہمیں خدا کی نعمتوں سے اپنی توجہ نہیں ہٹانی چاہئے

انہوں نے مزید کہا: ولایت امیرالمؤمنین علیہ السلام، صحت و سلامتی اور سالم فطرت وہ عظیم نعمتیں ہیں کہ جن کا شکر ادا کرنے سے ہم عاجز ہیں اور ہم صرف دنیاوی مشکلات جو کہ زیادہ تر اقتصادی ہیں، کی فکر میں ہیں۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: ہمیں مشکلات کی وجہ سے خدا کی نعمتوں کے شکر سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔ اس دنیا میں بہت سارے لوگ دنیا پرست اور شیطان پرست ہیں۔ ہمیں اپنے مسلمان ہونے کی قدر دانی کرنی چاہیے اور نعمتِ ولایت کہ جو خدا نے ہمیں عطا کی ہے کا شکر ادا کرنا چاہیے اور یاد رکھنا چاہیے کہ امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت کو قبول کرنا کوئی کم نعمت نہیں ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی قمی نے کہا: ہمیں ہر روز صبح خدا کی نعمتوں پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے اور ہمیں اس بات پر بھی خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہماری آبرو کی حفاظت کی اور ہر روز ہمیں روزی عطا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .