۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والمسلمین شعبان زادہ

حوزہ/ خدا سے رابطہ کے راستے بہت زیادہ اور آسان ہیں اور یہ رابطہ کسی خاص جگہ یا وقت کے محتاج نہیں ہیں اور ان روابط کے انسان کی زندگی پر مثبت اثر مرتب ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین شعبان زادہ نے شہر مھریز میں مدرسہ علمیہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے اساتذہ اور طلاب کے درمیان ’’تمام کاموں میں خدا سے توسل اور ارتباط‘‘  کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: انسان کو اپنے کاموں میں ہمیشہ خدا کی رضا کو مدنظر رکھنا چاہیے تاکہ وہ زندگی میں خوشبختی کا احساس کرے۔

انہوں نے کہا: اس سلسلے میں سب سے سنگین ذمہ داری طلاب کی ہے کیونکہ ایک طالبعلم کو دوسرے کے لئے نمونہ ہونا چاہیے اور اسے اپنی زندگی میں خدا کی موجودگی کا احساس کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کو صحیح راستے کی سمت رہنمائی کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا: خدا سے توسل اور روابط کے راستے بہت زیادہ اور آسان ہیں اور یہ روابط کسی خاص وقت اور جگہ سے مخصوص نہیں ہیں اور یہ روابط ہمیشہ انسان کی زندگی پر مثبت اثر مرتب کرتے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شعبان زادہ  نے کہا: کوشش کرنی چاہیے کہ ہمارے امور  زندگی میں خدائی رنگ غالب ہو اور خدائی رنگ سے مراد یہ ہے کہ ہمیں اپنے سارے کام خدا کی خوشنودی کے لئے انجام دیئے جائیں۔

دینی علوم کے اس استاد نے آخر میں کہا: اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ہم اپنے کاموں کو  خدا اور اس کے بندوں کی خوشنودی کے لئے انجام دیں گے تو ہم اپنے مورد نظر نتیجے کو حاصل کرلیں گے لیکن اگر ہماری زندگیوں میں خدائی رنگ نہیں ہوگا تو ہم دنیا اور آخرت کی خوشبختی کے راستے سے دور ہو جائیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .