حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین غفار فام نے مشہد مقدس میں مدرسہ علمیہ امام سجاد علیہ السلام میں طلباء کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا: طالب علم جو کچھ حاصل کرتے ہیں اگر وہ اس پر عمل کریں تو لوگوں کے دلوں میں بھی راسخ ہو جائیں گے اور لوگ دل و جان سے اسلام کے بتائے ہوئے راستوں پر چلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا: باتقوا شخص وہ ہے جو گناہوں سے دوری اختیار کرے اور الہی عہد و پیمان کی جانب عدم توجہ بے تقوی ہونے کی علامت ہے۔
حوزہ علمیہ خراسان کے اس استاد نے کہا: عالمِ باعمل کو خدا پسند کرتا ہے لیکن اگر کوئی طالب علم اپنے علم کو دنیا حاصل کرنے کا وسیلہ قرار دے تو خدا اسے پسند نہیں کرتا اور وہ دنیا میں رسوا ہو جاتا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین غفار فام نے کہا: طلابِ دینی کو نمازِ شب ترک نہیں کرنی چاہیے اور اسے ہمیشہ اور ہر حال میں خدا کو یاد کرنا چاہیے اور اگر اس کا اپنے معبود سے رابطہ گہرا ہوگا تو وہ زندگی میں اس کی برکتیں بھی دیکھے گا۔
انہوں نے کہا: طلبہ کو واجبات انجام دینے کے بعد مستحبات کی جانب بھی توجہ کرنی چاہئے کیونکہ مستحبات انجام دے کر انسان خدا کے نزدیک تر ہو جاتا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین غفار فام نے آخر میں کہا: دینی طلباء کو زندگی کے تمام امور میں خدا کی خوشنودی حاصل کرنے اور اہل بیت علیہم السلام سے توسل کرنے کو اپنا ہدف قرار دینا چاہیے کیونکہ اہل بیت علیہم السلام سے توسل کے بغیر صحیح بندگی کا راستہ طے نہیں ہو سکتا۔