۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں چار چیزوں کے دوسری چار چیزوں میں مخفی ہونے کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "خصال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام العلی علیه السلام:

اِنَّ اللّه‏َ ـ تَبارَكَ وَ تَعالى ـ اَخْفى اَرْبَعَةً فى اَرْبَعَةٍ: اَخْفى رِضاهُ فى طاعَتِهِ فَلا تَسْتَصْغِرَنَّ شَيئا مِن طاعَتِهِ، فَرُبَّما و افَقَ رِضاهُ وَ اَنْتَ لا تَعْلَمُ وَ اَخْفى سَخَطَهُ فى مَعصيَتِهِ فَلا تَستَصْغِرَنَّ شَيئا مِن مَعصيَتِهِ فَرُبَّما و افَقَ سَخَطَهُ مَعصيَتُهُ و اَنتَ لا تَعلَمُ و اَخفى اِجابَتَهُ فى دَعوَتِهِ فَلا تَستَصغِرَنَّ شَيئا مِن دُعائِهِ فَرُبَّما و افَقَ اِجابَتَهُ و اَنتَ لا تَعلَمُ و اَخفى وَليَّهُ فى عِبادِهِ فَلا تَستَصغِرَنَّ عَبدا مِن عَبيدِ اللّه‏ِ فَرُبَّما يَكونُ وَليَّهُ وَ اَنتَ لا تَعلَمُ؛

حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

خداوند متعال نے چار چیزوں کو دوسری چار چیزوں میں مخفی کر رکھا ہے:

1۔ اپنی خوشنودی کو اپنی اطاعت میں مخفی کر رکھا ہے پس خدا کی اطاعت میں سے کسی چیز کو حقیر نہ سمجھو کیونکہ ممکن ہے اس کی خوشنودی اسی میں ہو اور تم اسے نہیں جانتے ہو۔

2۔ خداوند متعال نے اپنی ناراضگی کو اپنی معصیت میں مخفی کر رکھا ہے پس معصیتِ خدا میں کسی چیز کو حقیر مت جانو کیونکہ ممکن ہے اس کی ناراضگی اسی میں پوشیدہ ہو اور تم اسے نہ جانتے ہو۔

3۔ خداوند متعال نے اپنے جواب دینے (قبول کرنے) کو اپنی بارگاہ میں دعا کرنے میں مخفی کر رکھا ہے پس دعا کرنے میں کبھی بھی اسے ہلکا مت سمجھو کیونکہ ممکن ہے اس کا جواب دینا (قبول کرنا) اسی میں ہو اور تم اسے نہیں جانتے ہو۔

4۔ اس نے اپنے ولی (دوست) کو اپنے بندوں کے درمیان مخفی کر رکھا ہے پس اس کے بندوں میں سے کسی کو حقیر مت سمجھو کیونکہ ممکن ہے وہی اس کا دوست ہو اور تم نہ جانتے ہو۔

خصال: ص ۲۰۹، ح ۳۱

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .