۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
کمک به دیگران
حاجتمندوں کی مدد کرنے کا نتیجہ

 حوزہ / امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں حاجتمندوں کی مدد کرنے کے انجام کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب نہج البلاغہ سے نقل کی گئی ہے۔

 اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیرالمومنین علیہ السلام:

و إِذَا وَجَدْتَ مِنْ أَهْلِ الْفَاقَةِ مَنْ یَحْمِلُ لَکَ زَادَکَ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَةِ فَیُوَافِیکَ بِهِ غَداً حَیْثُ تَحْتَاجُ إِلَیْهِ فَاغْتَنِمْهُ وَ حَمِّلْهُ إِیَّاهُ وَ أَکْثِرْ مِنْ تَزْوِیدِهِ وَ أَنْتَ قَادِرٌ عَلَیْهِ فَلَعَلَّکَ تَطْلُبُهُ فَلَا تَجِدُه‏

امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:

اگر آپ کو کوئی حاجتمند ملے جو آپ کا زادراہ اٹھا کر روز قیامت تک لے جائے اور جب وہاں آپ کو اس کی ضرورت ہو تو آپ کو واپس پلٹا دے تو پس اس کی مدد کرنے کو غنیمت سمجھو اور اپنا زادِ راہ اس کے دوش پر ڈال دو اور اگر آپ مالدار ہو تو زیادہ انفاق کرو اور اسے دے کر بھیجو کیونکہ ممکن ہے کہ قیامت کے دن آپ ایسے فرد کی تلاش میں ہوں اور وہ آپ کو نہ ملے۔

نهج البلاغه/ نامه ۳۱

تبصرہ ارسال

You are replying to: .