۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
شب قدر

حوزہ / امیرالمومنین امام علی (علیہ السلام) نے ایک روایت میں شب ہائے قدر میں حضرت زہراء (سلام اللہ علیھا) کے اہتمام کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب "دعائم الاسلام" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:

قال امیرالمومنین (علیہ السلام):

وَكانَتْ فاطِمَةُ عليهاالسلام لاتَدَعُ اَحَدا مِنْ اَهْلِها يَنامُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ ـ لَيلَهَ القَدرِ ـ وَ تُداويهِمْ بِقِلَّةِ الطَّعامِ وَ تَتَأَهَّبُ لَها مِنَ النَّهارِ وَ تَقُولُ: مَحْرُومٌ مَنْ حُرِمَ خَيْرُها.

حضرت امیرالمومنین امام علی (علیہ السلام) نے فرمایا:

حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیھا) شب ہای قدر کو اپنے گھر کے افراد میں سے کسی کو سونے نہیں دیتیں، انہیں کم کھانا دیتیں اور شب قدر کے احیاء کے لئے ایک دن پہلے سے آمادگی شروع کر دیتیں اور فرماتیں "محروم ہے وہ جو اس رات کی برکتوں سے محروم ہوا"۔

دعائم الاسلام، ج ۱: ۲۸۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .