پیر 13 دسمبر 2021 - 04:00
حدیث روز | نیک انجام تک پہنچنے کے چار رستے

حوزہ / حضرت امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں نیک انجام تک پہنچنے کے چار رستوں کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "نهج البلاغه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامیر المومنین علیه السلام:

وَ اكْظِمِ الغَيْظَ، وَ تَجَاوَزْ عِنْدَ الْمَقْدَرَةِ، وَ احْلُمْ عِنْدَ الغَضَبِ، وَ اصْفَحْ مَعَ الدَّولَةِ، تَـكُنْ لَـكَ العاقِبَةُ

حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

غصہ کو پی جانا، قدرت کے وقت معاف کر دینا، غصہ کے عالم میں بردباری سے کام لینا اور انتقام کی طاقت رکھنے کے باوجود درگذر سے کام لینا انسان کے نیک انجام کے چار رستے ہیں۔

نہج البلاغہ، مکتوب ۶۹

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha