۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام و المسلمین قریشی

حوزہ / امام (ع) کی اطاعت میں شیعوں نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ سب سے صحیح راستہ ہے اور شیعہ اور سنی علماء کا اجماع ہے اور یہ قرآن میں مذکور عروۃ الوثقی کی واضح مثال ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی قریشی نے آج ارمیہ میں منعقد ایک کانفرنس میں روایات میں امام علی علیہ السلام کے فضائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا: احادیث میں وارد ہوا ہے کہ اگر کوئی شخص امام علی علیہ السلام کی فضیلت نقل کرے اگر وہ تلاوت کرے، لکھے یا سنے تو خدا اس کے تمام گناہوں کو معاف کر دیتا ہے، اور امیر المومنین علیہ السلام کا ذکر عبادت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مذکورہ روایت کے مطابق وہ تمام لوگ جنہوں نے غدیر کے ایام میں امام علی علیہ السلام کے بارے میں سرگرمیاں کیں اور مولا کی شان میں کچھ لکھا اور کہا تو خدا کی رحمت اور مغفرت اس کے شامل حال رہے گی۔

ارمیہ کے امام جمعہ نے کہا: امام علی علیہ السلام کی ولایت انسان کے نجات کی شرط ہے۔ حضرت علی علیہ السلام نے نہج البلاغہ مین فرمایا کہ اہل کی معرفت کے بغیر کوئی جنت میں داخل نہیں ہو گا اور اہل دوزخ وہ ہیں جو اہل بیت کے حق کا انکار کرتے ہیں لہذا اہل بیت نے بھی انہیں بھلا دیا ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: غدیر میں سرگرم لوگوں نے لوگوں کو جنت اور راہ ولایت کی طرف بڑھنے میں مدد کی۔

مغربی آذربائیجان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: امام علی علیہ السلام کے فضائل چھپے نہیں رہ سکتے اور اہل سنت کے علماء بھی اسے تسلیم کرتے ہیں۔ یقیناً کچھ لوگ ہٹ دھرمی کی وجہ سے سچائی کو چھپانے پر تلے ہیں لیکن وہ کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا: امام (ع) کی اطاعت میں شیعوں نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ سب سے صحیح راستہ ہے اور شیعہ اور سنی علماء کا اجماع ہے اور یہ قرآن میں مذکور عروۃ الوثقی کی واضح مثال ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .