۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
امام خمینی
امام خمینی(رہ) نے ہمیں تاریکی سے نکال کر روشن راستہ دکھایا

حوزہ / ترکی کے عالم دین نے کہا: بے شک امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ہمیں تاریکی سے نکال کر روشن راستہ دکھایا ہے اور دینی، سیاسی، ثقافتی اور علمی اعتبار سے ہمیں صحیح راستے پر گامزن کرکے ہماری آنکھیں کھول دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین بحری نے حرم امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں "امام خمینی کے افکار میں قیام عاشورہ" کے عنوان سے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا: امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی کامیابی کا راز خداوند متعال سے ان کا روحانی رابطہ اور راہ حق میں جان فشانی تھا۔وہ حقیقی معنوں میں مجاہد فی سبیل اللہ تھے کہ تاریخ کے سینے پر ان کا نام ثبت ہو گیا ہے۔

 ترکی کے اس شیعہ عالم دین نے کہا: ہم امام خمینی(رہ) کو انسان کامل کا مصداق اور اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں اور ان کی تعلیمات اور جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے عطا کردہ نظام ولایت فقیہ کے تحفے کی مکمل پیروی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا:اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے انقلاب نے ہمارے زمانے میں حقیقی اسلام کو زندہ کیا اور اسلام کی صحیح تصویر پیش کی۔ شہید صدر(رہ) نے کیا خوب فرمایا تھا کہ "امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اسلام کو حاکمیت دے کر تمام انبیاء(ع) کی آرزؤں کو عملی جامہ پہنایا۔

حجت الاسلام بحری کہا: امام خمینی(رہ) نے ہمیں گھٹاٹوپ اندھیروں سے نکال کر روشن راستہ دکھایا ہے اور دینی، سیاسی، ثقافتی اور علمی اعتبار سے ہمیں صحیح راستے پر گامزن کرکے ہماری آنکھیں کھول دی ہیں۔

انہوں نے کہا: بہت سارے افراد کا نام تاریخ میں ہمیشہ کے لئے ثبت ہو گیا۔ ان میں سے کچھ کا نام اچھے اعمال اور بشریت کی خدمت کی وجہ سے تاریخ میں محفوظ ہے اور کچھ کے نام ان کے ظلم و ستم کی وجہ سے تاریخ کے سیاہ صفحات پر درج ہے۔ لیکن جب ہم امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت اور شخصیت پر نگاہ کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ ان کی خدمات بےنظیر ہیں۔

ترکی کے اس عالم دین نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی صحیح معرفت ہمارے بس میں نہیں ہے۔ ہمارے اس عظیم رہبر کا مقائسہ معصومین اور انبیاء علیہم السلام کو چھوڑ کر کسی بھی انسان سے نہیں کیا جاسکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .