۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سلمان عابدی

حوزہ/جان لے دنیا کہ حق طاقت ہے طاقت حق نہیں؛نتیجۂ فکر: حجت الاسلام مولانا سلمان عابدی صاحب

حوزہ نیوز ایجنسیl
اے خمینی اے نسیم سرزمین بوتراب
اے خمینی اے جہاد و جہد کے زریں نصاب
علم و دانش حکمت و ہجرت کے روشن افتاب
اے فقیہ عالم اسلام جان انقلاب

تیری محنت سے نظام دین برپا ہو گیا
جو کتابوں میں تھا وہ اسلام زندہ ہو گیا 

مغربی افکار نے پھیلادییے تھے اپنے جال
سامراجی طاقتوں نے کردیا تھا پائمال 
اور استعمار کی چالوں سے تھا انساں نڈھال
چھا چکا تھا ذہن آدم پر یہ افیونی خیال

لوگ کہتے تھے کہ مذہب کا اثر کھو جائے گا
دیں سیاست سے ملے گا تو نجس ہو جائے گا

تو نے ثابت کردیا دین و سیاست ایک ہے
تو نے بتلایا عبادت اور تجارت ایک ہے
اختلاف رائے فطری اور فطرت ایک ہے
سنی شیعہ نام دو ہیں اور امت ایک ہے

تو نے فرقوں میں الجھنے سے بچایا قوم کو
وحدت کلمہ کے محور پر بلایا قوم کو   

تو نے استعمار کی چالوں کو رسوا کردیا
تو نے استکبار کی طاقت کو پسپا کردیا 
تو نے میدان سیاست کو معلی کردیا
پرچم اسلام کو اونچے سے اونچا کردیا

تیری نہضت نے بتایا قوم یہ احمق نہیں
جان لے دنیا کہ حق طاقت ہے طاقت حق نہیں

نتیجۂ فکر: حجت الاسلام مولانا سلمان عابدی صاحب

تبصرہ ارسال

You are replying to: .