حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے مذہبی اسکالر شیخ محمد نجار نے تہران میں حرم امام خمینی میں منعقدہ "امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار میں تحریک عاشورہ" کے عنوان سے آن لائن سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی آئیڈیل شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: وہ ایسی شخصیت تھے جو صرف ایران کے نہیں بلکہ پوری دنیا کے آزاد انسانوں کے رہنما تھے۔انہوں نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ایسا انقلاب لایا جو جغرافیائی سرحدوں سے آزاد ہے۔
انہوں نے کہا: آج ہماری ذمہ داری بہت سنگین ہے۔ ہمیں اسلام، قرآن اور دینی تعلیمات کا دفاع کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا: یہ انقلاب پوری دنیا کے لئے ایک درس ہے۔
شیخ نجار نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے قیام امام حسین علیہ السلام سے الہام لیتے ہوئے تحریک انقلاب اسلامی کا آغاز کیا۔ خدا ہم سب کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی طرح امام حسین علیہ السلام کے مریدوں میں سے قرار دے۔
انہوں نے مزید کہا:انقلاب اسلامی ہمارے لیے بہت بڑا درس ہے۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے قیام امام حسین سے درس حاصل کرتے ہوئے دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کو شکست سے دوچار کیا۔
امریکی مذہبی اسکالر نے کہا: امام حسین علیہ السلام نے ایسا قیام برپا کیا کہ بہت ساروں نے اس کی پیروی کی۔
انہوں نے کہا: جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور دیگر افراد کی شہادت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تحریک ختم ہو لی والی نہیں ہے۔
شیخ نجار نے آخر میں کہا: جب تک امام حسین علیہ السلام کا نام ہمارے دل میں ہے ہم اس تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے دشمن کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔