۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام خمینی

حوزہ /دنیا کے مظلومین و مستضعفین پر امام خمینی کی تحریک کے اثرات کے حوالے سے ، ارجنٹائن کے دانشمند  نے کہا کہ: امام خمینی (رہ) نے دین اور معنویت کو اسلامی انقلاب کے مضبوط نقطے کے طور پر متعارف کرایا اور اس پر زور دیا ، اور ان کا عقیدہ تھا کہ ہمیں اسلامی تعریف کے ساتھ پوری دنیا میں آزادی اور استقلال کا تعارف کروانا چاہئے۔

تہران سے حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ڈاکٹر سہیل اسعد نے پیر کی شام امام خمینی کے مرقد میں آنلائن برگزار ہونے والی کانفرنس ،بعنوان "نہضت عاشورا امام خمینی کے افکار میں" سے خطاب کے موقع پر انقلاب امام کی تأثیر مظلومین و مستضعفین جہاں پر کے موضوع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے بین الاقوامی مساوات میں ایک نئے مسئلے کو وجود بخشا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) نے دین اور معنویت کو اسلامی انقلاب کے مضبوط نقطے کے طور پر متعارف کرایا اور اس پر زور دیا ، اور ان کا عقیدہ تھا کہ ہمیں اسلامی تعریف کے ساتھ پوری دنیا میں آزادی اور استقلال کا تعارف کروانا چاہئے۔
سہیل اسعد نے بیان کیا کہ امام خمینی کی تحریک در حقیقت اسلامی جمہوریہ کے نام سے سیاسی ، معاشی اور معاشرتی شعبوں میں تیسری لائن کی تشکیل تھی جس کا دنیا کے مشرق اور مغرب سے کوئی وابستہ نہیں ہے ،بلکہ ایک عالمگیر تحریک تھی. 

 ارجنٹائن کے دانشمند کا کہنا تھا کہ عالمی حکومتوں سے آزادی، اسلامی انقلاب کی کامیابیوں میں سے ایک کامیابی ہے ، انہی امور کے ذریعے دنیا کے مظلوموں کے دلوں میں امید پیدا ہوئی ، اور یہ امید اب بھی جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .