حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق ، ڈاکٹر شیخ غلام حسین عادل نے ،امام خمینی کے مرقد میں بعنوان "نہضت عاشورا امام خمینی کی فکر میں" برگزار ہونے والی آنلائن کانفرنس سے خطاب کے دوران امام کے افکار و نظریات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ممتاز اور انوکھی شخصیت تھیں جن کا نظریہ بھی منفرد تھا جو امام حسین (ع) کے قیام سے ماخوذ تھا۔
برطانوی ٹی وی چینل ہدایت ٹی وی کے سربراہ نے بیان کیا کہ امام حسین (ع) ذلت ، جبر ، بدکاری اور بے حیائی کےخلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے، امام علیہ السلام کے قیام خدا کے لئے تھا اور امام علیہ السلام نے اپنے سب کچھ قربان کردیا ، اور جو بھی ان کے ساتھ تھے وہ خالص ترین لوگوں میں شامل تھے ، اور بنیادی طور پر اسلام نیت کی پاکیزگی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ: امام حسین (ع) عدل و اخوت کو قائم کرنے اور شیعوں اور مسلمانوں کو اور عام طور پر انسانیت کو تقویت دینے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ، لہذا انہوں نے یزید کی بیعت نہیں کی۔
عادل نے مزید بیان کیا: حضرت سید الشہداء (ع) نے ماضی اور مستقبل کے مابین روابط قائم کیے ، لیکن اس لئے کہ اب بھی ظلم و جبر ہے اور در حقیقت امام حسین (ع) کی تحریک اور امام خمینی (ع) کی تحریک کا ماضی اور مستقبل کے درمیان ایک ربط ہے۔ اور امام علیہ السلام یزیدیوں کے خلاف کھڑے ہوئے ،اور امام خمینی نے تحریک عاشورا سے الہام لیتے ہوئے ہم تک کربلا کا پیغام پہنچایا۔
انہوں نے ہمیں اپنے وقت کے یزیدیوں کو جاننا ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ :اگر ہم امام خمینی کے اقوال اور فرامین کی طرف توجہ دیں ، تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ امام حسین (ع) ناانصافی ، اور ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے ، اور ان کا قیام صرف خدا کے لئے تھا۔
ہدایت ٹی وی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ یہ جاننا چاہئے کہ خدا ہمارے ساتھ ہے ، اور اگر ہم اٹھ کھڑے ہوں تو ، کوئی مغربی یا مشرقی طاقت خدا کی مرضی کے خلاف نہیں کھڑی ہوسکتی ہے۔ امام راحل ہمارے لئے کربلا سے ایک پیغام لے کر آئے ،اور اگر ہم تاریخ پر نگاہ ڈالیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ مسلمانوں نے بہت دباؤ برداشت کیا ہے اور ہمیں یہ جان لینا چاہئے کہ ہمیں ظلم اور استکبار سے نہیں ڈرنا چاہئے۔

حوزہ /عدیل نے اس بیان کے ساتھ کہ امام خمینی کی تحریک کا پیغام مغرب اور مشرق کی طاقتوں سے گھبرانا نہیں ہے ، کہاکہ : امام خمینی کی تحریک ، امام حسین (ع) کی تحریک کی طرح ، ماضی اور مستقبل کے مابین ایک رابطہ قائم کرتی ہے اور یزیدیوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونے کا درس دیتی ہے۔
-
فکر خمینی رح کو جغرافیائی سرحدیں محدود نہ کر سکیں بلکہ فکر خمینی عالمگیر تحریک میں بدل چکی ہے، علامہ مقصودڈومکی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عصرحاضر کو عصر خمینی رح کہنا چاہئے کیونکہ حضرت امام خمینی رح نے عالمی سامراجی…
-
امام خمینی کی تحریک نے استکبار کے تسلط کے خلاف دینی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کیا،آیت اللہ تقی مدرسی کا پیغام
حوزہ / آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے بیان کیا کہ امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی تحریک نے ثابت کیا کہ مرجعیت دینی کا ادارہ اگر اپنی رسالت پر مبنی ذمہ…
-
ایران دنیا کے مظلوموں کے لئے امید کا محور ہے،ارجنٹائن دانشمند
حوزہ /دنیا کے مظلومین و مستضعفین پر امام خمینی کی تحریک کے اثرات کے حوالے سے ، ارجنٹائن کے دانشمند نے کہا کہ: امام خمینی (رہ) نے دین اور معنویت کو اسلامی…
-
ایرانی آئل ٹینکروں نے امریکہ کی ناک کو زمین پر رگڑا دیا، سوریہ میں نمایندہ ولی فقیہ
حوزہ/ سوریہ میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے ہمیں سکھایا کہ خدا پر لوگوں کا اعتماد امریکہ کو تباہ کرسکتا ہے ، اور…
-
امام خمینی(رح)تاریخ ساز شخصیت
حوزہ/تاریخ گواہ ہے کہ اسلامی انقلاب سے پہلے سرزمین ایران نے کئی نشیب و فراز دیکھے ہیں ہزاروں سالہ شہنشاہیت اور مطلق العنان حکومتوں نے ایران کا بھیڑا غرق…
-
آئینہ دارِ افکارِ حسینی، امام خمینی(رح)»اشعار
حوزہ/آئینہ دارِ افکارِ حسینی، امام خمینی(رح)؛ نتیجۂ فکر:سید غافر رضوی فلکؔ چھولسی
-
امام خمینی نے دشمن شناسی کو ،امام حسین (ع) سے ارث میں لیا تھا،حجت الاسلام نواب
حوزہ / حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے ، امام راحل کی تحریک اور افکار و سیرت میں نہضت عاشورا کے آثار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ راستے…
-
امام خمینی نے استکبار کے مقابلے میں تمام آزادی پسند انسانوں کو مقاومت کا درس دیا،تھائلینڈ دینی مدارس کی سربراہ
حوزہ /دینی مدارس بانک کوک نے کہا کہ : امام خمینی رحمت اللہ علیہ ایک عظیم انسان تھے، جنہوں نے اپنے کردار و گفتار میں اخلاص کے ساتھ کسی بھی مذہب اور آئین…
-
امام حسین (ع) کی تحریک ایک الہیٰ تحریک ہے، مولانا شیخ قادر بخش حیدری
حوزہ/ امام حسین علیہ السلام کی تحریک ایک الہیٰ تحریک ہے جس سے ہر کلمہ گو کے اندر احساس اسلام زندہ ہوتا ہے ہر انسان کے اندر انسانیت اجاگر ہوتی ہے اور عبادت…
-
امام خمینی رہ نے کربلا اور مھدویت کو حیات نو عطا کیا،علامہ غلام عباس رئیسی
حوزہ / علامہ غلام عباس رئیسی نے، امام راحل بت شکن کی برسی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں میں کہا ہے کہ امام خمینی کی کامیابی کا راز خدا پر بھروسہ تھا۔…
-
ایک سادہ زندگی لیکن قیامت کا وقار»اشعار
حوزہ/ایک سادہ زندگی لیکن قیامت کا وقار؛ نتیجۂ فکر: استاد حجت الاسلام سید احتشام عباس زیدی صاحب
-
امام خمینی رحمہ اللہ علیہ کی شخصیت پر طائرانہ نظر
حوزہ /امام خمینی کی 31 ویں برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے امام خمینی کی شخصیت کے چند اہم پہلووں پر عالمانہ اور حکیمانہ…
آپ کا تبصرہ