۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تایلند

حوزہ /دینی مدارس بانک کوک نے کہا کہ : امام خمینی رحمت  اللہ علیہ ایک عظیم انسان تھے، جنہوں نے اپنے کردار و گفتار  میں اخلاص کے ساتھ کسی بھی مذہب اور آئین کے  تمام انسانوں کے دلوں اپنے لئے جگہ بنانے کے ساتھ پوری دنیا کے مظلومین کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئے.

حوزہ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ، زینب ساکی ٹی شاہ نے امام راحل  کی برسی پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ : امام خمینی ایک عظیم انسان ہیں جو نہ صرف ایک ملک کے قائد ہیں بلکہ دنیا کے تمام آزادی پسندوں کے رہنما بھی ہیں۔

بنت الہدی ہائیر ایجوکیشن کمپلیکس کی فارغ التحصیل نے مزید کہا کہ : امام خمینی (رح) وہ ہیں جنہوں نے حقیقی طور پر  راہ خدا میں قربانی پیش کردی، اور خدا کی راہ میں اپنی زندگی کو وقف کردیا ،اور ہمارے لئے بہترین رول ماڈل ہیں ۔ کیوں کہ انہوں نے ہمیں سکھایا کہ انسانوں کو ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے اور ظلم نہیں سہنا  چاہیے۔
محترمہ ساکی ٹی شاہ نے مزید کہا کہ : وہ اخلاص کا ایک نمونہ ہے جو خلوص کے ساتھ خدا کی راہ پر گامزن ہوئے ،اور ہمیں سکھایا کہ خلوص کے ساتھ ہی کاموں کا کوئی نتیجہ نکلتا ہے، آج جو کچھ بعنوان مبلغ اسلام ہمارے پاس ہے وہ سب انکی مرہون منت سے ہیں. 

دینی مدارس بنک کوک  نے کہا کہ : خداوند کریم امام خمینی پر رحم فرمائے اور ہمیں خدا کی راہ میں مضبوط اور ثابت قدم رکھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .