جمعرات 5 جون 2025 - 15:08
عید الاضحی؛ قربِ الٰہی اور طہارتِ باطن کا مظہر

حوزہ/ مدرسہ علمیہ حضرت زینب سلام‌اللہ‌علیہا شہر میناب کی امور ثقافت کی سربراہ محترمہ سیدہ فوزیہ موسوی نے عید الضحی کو قربِ الٰہی، ایثار اور طہارتِ نفس کی روشن علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن بندے کی مادّی وابستگیوں سے آزادی اور خالص بندگی کا پیغام دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ حضرت زینب سلام‌اللہ‌علیہا شہر میناب کی امور ثقافت کی سربراہ محترمہ سیدہ فوزیہ موسوی نے عید الضحی کو قربِ الٰہی، ایثار اور طہارتِ نفس کی روشن علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن بندے کی مادّی وابستگیوں سے آزادی اور خالص بندگی کا پیغام دیتا ہے۔

انہوں نے حوزہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبادت کی حقیقت تک پہنچنے کے لیے صرف ظاہری طہارت کافی نہیں بلکہ تقوا شرطِ مقبولیت ہے، جیسا کہ قرآن مجید میں فرمایا گیا: «إِنَّما یَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقینَ» یعنی اللہ صرف اہل تقوا کی عبادت قبول فرماتا ہے۔

محترمہ موسوی نے قربانی کی معنوی جہت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل محض گوشت و خون کا نذر کرنا نہیں بلکہ روحانی وابستگیوں کو توڑنے اور خالص بندگی کے اظہار کا نام ہے۔ قرآن کریم میں ارشاد ہوتا ہے: «لَن یَنالَ اللَّهَ لُحُومُها وَ لا دِماؤُها وَ لکِن یَنالُهُ التَّقوی مِنکم» یعنی قربانی کے گوشت و خون اللہ تک نہیں پہنچتے بلکہ تمہاری تقوا مقبول ہوتی ہے

انہوں نے کہا کہ قربانی درحقیقت ایثار، قربانی مال و جان اور رضائے الٰہی کے لیے دنیوی دلبستگیوں کو چھوڑنے کا مظہر ہے، جو انسان کو طہارتِ باطن اور قلبی تقوا کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔

احادیث نبوی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: "ملائکہ عید کے دن راستوں پر کھڑے ہو کر ندا دیتے ہیں: چلو اس رب کریم کی طرف، جو تمہیں عظیم مغفرت اور وسیع بخشش عطا کرتا ہے"۔ یہ دن اللہ کی خاص عنایات اور رحمتوں کا دن ہے۔

محترمہ موسوی نے اختتام پر کہا کہ عید قربان، مسلمانوں کے لیے ایک روحانی تربیت کا موقع ہے جو اگر تقوا، ایثار اور اخلاص کے ساتھ گزارا جائے، تو فرد اور معاشرہ دونوں روحانی بلندی کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha