۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محمد میاں

حوزہ/ مولانا نے مومنین کرام سے خطبہ عید الاضحی میں خطاب کرتے ہوئے قرآن و احادیث کی روشنی میں بیان کیا کہ آج کا دن صرف جانور ذبح کرنے کا نہیں ہے بلکہ آج کا دن اپنی خواہشات نفسیات تکبر انانیت خود پسندی کو قربان کرنے کا دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام کانودر گجرات میں یوم عید الاضحی عید القربان کی نماز کے فرائض کو انجام دیتے ہوئے مولانا سید محمد میاں نے مومنین کرام سے خطبہ عید الاضحی میں خطاب کرتے ہوئے قرآن و احادیث کی روشنی میں بیان کیا کہ آج کا دن صرف جانور ذبح کرنے کا نہیں ہے بلکہ آج کا دن اپنی خواہشات نفسیات تکبر انانیت خود پسندی کو قربان کرنے کا دن ہے کیونکہ جناب ابراہیم علیہ السلام نے بیٹے کی قربانی مکمل نہیں کی تھی لیکن قصد کامل پر تھے تو اللہ نے آواز دی اے ابراہیم تم نے اپنے خواب کو سچ کر دیکھایا جبکہ ابھی صرف قصد کامل تھا جس سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ قصد و خواہشات اور نیت کو برتری دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا : احادیث شریفہ میں بھی وارد ہوا ہے انما الاعمال بالنیات -- اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور اللہ خود سورہ حج کی آیت نمبر 38 میں ارشاد فرماتا ہے کہ : تم جو یہ قربانیاں دیتے ہو نہ تو اسکا گوشت میرے پاس آتا ہے اور نہ ہی خون بلکہ جو کچھ میرے پاس آتا ہے وہ تمہارا تقوی ہے __جسکے ذریعہ ابر رحمت انسان کو اپنے سایہ اور حصارمیں لے لیتا ہے، لہذا تمام مصلیان مسجد و مسلمین جہان سے گزارش ہے کہ جانور کی قربانی کے کرنے کے ساتھ انانیت غرور خود پسندی جیسی بری خصلتوں سے برأت اور دوری اختیار کریں اور راہ خدا میں جزبہ ایثار و قربانی کو جگہ عنایت فرمائیں۔

اس موقع پر کثیر تعداد میں مومنین و مسلمین نے نماز نماز عید میں شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .