۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خودکشی

حوزہ/مغربی معاشروں میں خودکشی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے اور اس سلسلے میں پوچھا جائے تو بہت کم جوابات دیئے جاتے ہیں۔ اسپین میں سالانہ کی بنیاد پر تقریباً 4000 خودکشیاں ہوتی ہیں، جو کہ طبیعی اور ٹریفک حادثات سے ہونے والی اموات سے دوگنی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خودکشی مغربی ممالک کے بڑے مسائل میں سے ایک بن چکی ہے، کیونکہ سالانہ ہزاروں لوگ خودکشیاں کرتے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، دنیا میں سالانہ تقریباً 800,000 افراد خودکشی کے ذریعے اپنی جانوں کو گنوا بیٹھتے ہیں۔

مثال کے طور پر؛ اسپین میں سالانہ تقریباً 4000 افراد خودکشی کرتے ہیں جو کہ دیگر اعدادوشمار کے مقابلے میں ایک قابل ذکر تعداد ہے اور یہ تعداد اسپین میں ٹریفک حادثات سے دوگنا، قتل سے 11 گنا اور گھریلو تشدد سے 80 گنا زیادہ ہے۔

ریاستہائے متحدہ امریکہ میں 2017ء میں روزانہ کی بنیاد پر 129 افراد یعنی 47,000 خودکشیاں ریکارڈ کی گئیں۔ مغربی ممالک کے نوجوانوں میں خودکشی موت کی ایک بڑی وجہ بن گئی ہے۔

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں کلینیکل کونسلر اور خودکشی سے بچاؤ کی ماہر لورا لیوس کے مطابق، خودکشی ایک پیچیدہ، حساس اور مشکل مسئلہ ہے۔ وہ مرکز برائے دماغی صحت کی ایک ماہر کے عنوان سے کہتی ہیں کہ ہمیں اس مسئلے کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور اس سے نمٹنے کی کوشش کرنی چاہئے، کیونکہ خودکشی کی کوئی ایک وجہ نہیں ہوتی۔

وہ کہتی ہیں کہ خودکشی کی وجوہات کئی طریقوں سے پیدا ہوتی ہیں، ممکن ہے کچھ وجوہات احساسِ ناامیدی یا بے بسی کی بنا پر وجود میں آئیں، کچھ وجوہات زیادہ ٹنشن کی وجہ سے ہو سکتی ہیں اور کچھ وجوہات مالی مسائل سے وجود میں آ سکتی ہیں، لیکن جس طرح سے ہمیں خودکشی کے اسباب کو جاننا جتنا ضروری ہے، اسی طرح اس کی روک تھام کے عوامل کو جاننا بھی ضروری ہے۔وہ خصوصیات جو لوگوں میں خودکشی کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں، ان میں سماجی اور خاندانی تعاون، ثقافت و تمدن وغیرہ شامل ہیں۔

اس ماہر کے مطابق، خودکشی کی روک تھام میں ایمان کا کردار بھی اہم ہوتا ہے۔ درحقیقت، خودکشی کی روک تھام میں سب سے اہم عوامل معنویت اور مذہب ہے، جو کہ خودکشی کو روکنے کے لئے ایک اہم عنصر ہو سکتا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایمان اور معنویت،ایک ایسا معنی اور مقصد فراہم کرتے ہیں، جو تمام لوگوں کو امید اور ایک لذت بخش زندگی کی تشکیل میں مدد فراہم کرتے ہیں۔جب کوئی شخص کسی بھی واقعے کا اعتماد اور یقین کے ساتھ سامنا کرتا ہے اور اسے یقین ہوتا ہے کہ زندہ رہنے کی وجوہات باقی ہیں تو اس میں خودکشی کا امکان بہت کم ہو جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .