۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
رئیسی

حوزه/ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے دونوں ممالک کے درمیان سابقہ ​​معاہدوں پر عمل درآمد کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شامی صدر کے حالیہ دورۂ تہران کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام میں امن و استحکام کا حامی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ہم منصب شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ عید الاضحٰی کی مناسبت سے ٹیلی فونک گفتگو میں شام کی حکومت اور قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امید ہے کہ خدا اس عظیم عید کی برکت سے مسلم اقوام بالخصوص ایران اور شام کی مزاحمتی قوموں پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کو نازل فرمائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے دونوں ممالک کے درمیان سابقہ معاہدوں پر عمل درآمد کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شامی صدر بشار الاسد کے حالیہ دورۂ تہران کو کامیاب قرار دیا اور تاکید کی کہ اس دورے کے دوران اہم معاہدے طے ہوئے اور ہمیں ان پر سنجیدگی سے عمل کرنا چاہئے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مزاحمتی و مقاومتی محور بالخصوص شام کی حمایت جاری رکھے گا، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شام امن و استحکام کے قیام کی حمایت اور کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔

شامی صدر بشار الاسد نے بھی ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر، حکومت اور ملتِ ایران کو عید الاضحٰی کی مبارکباد پیش کی اور حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی سے کہا کہ وہ رہبرِ معظّم انقلابِ اسلامی امام خامنہ ای کو میری طرف سے خصوصی طور پر عید الاضحٰی کی مبارکباد پیش کریں۔

شامی صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمارے دشمن مزاحمتی و مقاومتی محور کے مقابلے میں دن بدن کمزور ہوتے جا رہے ہیں، کہا کہ ایران اور شام مزاحمتی محاذ کے دو مضبوط ستون ہیں اور امید ہے کہ ہم اگلے سال کی عید، ایران اور شام کی قوموں کی ملکی اور غیر ملکی کامیابیوں میں اضافے کے ساتھ منائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .