۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
مولوی حسینی امام جمعه طبسی مسینا

حوزہ/ ایران کے شہر طبس مسینا میں امام جمعہ اہل سنت نے کہا: قربانی کا مقصدنفس امارہ کو کچلنا اور غریبوں کی مدد کرنا ہے، قربانی کے بہت سے فضیلت اور برکات ہیں جن میں رفع بلا سب سے اہم فضیلت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر طبس مسینا میں اہلسنت امام جمعہ مولوی سید محمد حسینی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عید قربان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: دینی فرائض کو انجام دینے کے بعد ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے نفس کو ہر طرح کی گندگی اور پلیدگی سے پاک کرے اور اپنے اعمال صالحہ سے خدا کی خوشنودی حاصل کرے۔

انہوں نے کہا : ہمارے ملک کے لوگ قربانی کو دین اسلام کی تعلیمات پر مبنی ایک مقدس فریضہ سمجھتے ہیں، اور وہ ہر سال خدا کا قرب حاصل کرنے کے لیے قربانی دیتے ہیں، عیدالاضحی کا فلسفہ دراصل حضرت ابراہیم (ع) کی عقل اور روح کے درمیان ایک جنگ کا نام ہے، حج کے دوران قربانی در حقیقت حضرت ابراہیم (ع) کی یاد دلاتی ہے۔

شہر طبس مسینا میں امام جمعہ اہل سنت نے کہا :عید الاضحی مسلمانوں کی عیدوں میں سے ایک عظیم عید ہے اور اس دن قربانی کرکے اسے غریبوں اور لوگوں میں تقسیم کرنے سے دلوں میں محبت اور دوستی کے بیج بوئے جاتے ہیں۔

مولوی سید محمد حسینی نے کہا: قربانی کا مقصدنفس امارہ کو کچلنا اور غریبوں کی مدد کرنا ہے، قربانی کے بہت سے فضیلت اور برکات ہیں جن میں رفع بلا سب سے اہم فضیلت ہے۔

انہوں نے کہا: قربانی کے گوشت کو عموماً تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے: قربانی کے گوشت کا ایک حصہ غریبوں اور مساکین کے لیے، ایک حصہ مہمانوں کے لیے اور ایک حصہ خود قربانی کرنے والے کے لیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .