۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جامعۃ القران قم

حوزہ / ایران کے شہر قم میں جامعۃ القران الکریم میں قرآنی تحقیقاتی سرگرمیوں کے انچارج نے کہا: قرآن کریم ہمیشہ باقی رہنے والی خدا کی کتاب ہے اور اس کتاب میں بشریت کے لیے پیغام میں ہر روز نئی تازگی موجود ہے اور بزرگان دینی کے بقول اس کتاب سے ہر جگہ اور ہر وقت استفادہ ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سید ابوالفضل حکیمی نے شہر علی آباد میں خواہران کے دینی مدرسہ ’’کوثر‘‘  میں دینی طلاب اور اساتذہ کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا:  علماء کے نزدیک بلند ترین مقام معصومین علیہم السلام  کے رستے پر قربانی ہے۔

 انہوں نے کہا :  انسان قرب خداوندی تب حاصل کرسکتا ہے کہ جب وہ خود کو معصومین علیہم السلام پر فدا کر دے اور قرآن کریم کی سورۃ صافات کی آیت نمبر 83 کے مطابق انبیاء(ع) نے خداوندعالم سے درخواست کی کہ وہ ان کو ائمہ اطہار علیہم السلام کے شیعوں میں سے قرار دے ۔

سید ابوالفضل حکیمی نے کہا:  حدیث میں ہے کہ قرب خداوندی کی منزل حاصل کرنے کے لئے نفس امارہ سے مقابلہ کرنا چاہئے۔

 انہوں نے کہا:  قرآن کریم ہمیشہ رہنے والی خداوندعالم کی کتاب ہے جس میں بشریت کے لیے  پیغام میں ہر روز نئی تازگی موجود ہے اور بزرگان دین کے بقول معاشرہ کی ترقی اور پیشرفت کے لئے ہر جگہ اور ہر وقت اس کتاب کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے آخر میں کہا: طلاب کو خداوندعالم اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خوشنودی کے لیے کام کرنا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .