۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جمالی امام جمعه موقت بوشهر

حوزہ / ایران کے شہر بوشہر کے امام جمعہ نے کہا: حج کا کمال امام کی معرفت سے مشخص ہوتا ہے، درحقیقت ہر عید امام زمانہ (عج) کے وجود اور ان سے ارتباط کی وجہ سے ہی بابرکت قرار پاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر کے مطابق ، بوشہر کے امام جمعہ حجت الاسلام یوسف جمالی نے نماز عید الاضحی کے خطبات میں عشرہ امامت و ولایت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: امام باقر علیہ السلام (ع) نے فرمایا: حج کا کمال امام کی معرفت میں مضمر ہے، درحقیقت ہر عید امام زمانہ (عج) سے رابطہ کے ساتھ ہی برکت کا باعث ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا: عیدالفطر شب قدر کی وجہ سے سلامتی اور برکت کا باعث قرار پاتی ہے جو کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا قلب ہے لیکن یاد رہے کہ شب قدر کی روح بھی امام زمان عج کی ذات ہے۔

بوشہر کے امام جمعہ نے کہا: امام زمان عج کا ظہور ہی حقیقی عید کا دن ہوگا جس کا ذکر عید الاضحی کے قنوت میں تمام مسلمانوں کی عید کے طور پر کیا گیا ہے۔

حجت الاسلام جمالی نے کہا: ہم میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ ہم اپنے آپ میں اور دوسروں میں امام زمان عج کے ظہور کے لئے آمادگی پیدا کریں اور امام کی معرفت میں مزید اضافہ کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .