۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
امام زمان

حوزہ/ ایران کے شہر گرگان میں جشنِ عیدبیعت با امام زمان (عج) کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی گرگان سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر گرگان میں جشنِ عیدبیعت با امام زمان (عج) کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ اولمپک گیمز میں میڈل جیتنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ، 9 ربیع الاول کی شام ساڑھے چھ بجے ولیعصر اسکوائر، گرگان میں شروع ہونے والے جشن کے اس پروگرام میں 5000 افراد کے اجتماع کے ساتھ ساتھ اولمپک میڈلسٹ اور غیرملکی مہمان بھی شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس سال بھی امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کی سالگرہ کے موقع پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ادارہ ورزش و جوانان کی جانب سے "نشاط و بصیرت مہدوی فیسٹول" کا انعقاد بھی شامل تھا۔جس میں مختلف ہنرپیشہ افراد نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .