۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
عید میلادالنبی

حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السّلام میں عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجتماع، فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عنوان سے منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام مشہد مقدس میں عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی مناسبت سے دنیا کی سب سے بڑی قرآنی محفل اور جشن منعقد ہوا، جس میں فلسطین سے خصوصی مہمانوں نے شرکت کی۔

عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی مناسبت سے منعقد ہونے اس عظیم الشان قرآنی محفل، فلسطینی مہمان شرکاء کی توجہ کا مرکز تھی۔

ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے حرم امام رضا (ع) میں فلسطینیوں کی موجودگی میں عظیم الشان اجتماع+تصاویر

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایران، عراق اور شام کے ٹی وی اینکرز نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے۔

پروگرام میں شرکاء نے "لبیک یا فلسطین" اور "مردہ باد اسرائیل" کے نعروں سے فلسطینی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور غزہ کی عوامی مقاومت و مزاحمت کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

پروگرام کے دوران بین الاقوامی قارئین قرآن حامد شاکر نژاد، احمد ابوالقاسمی، حجت الاسلام قاسمیان، رضوان درویش اور حسنین حلو بخشی نے تلاوتِ قرآنِ کریم سے شرکاء کے دلوں کو منور کیا۔

ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے حرم امام رضا (ع) میں فلسطینیوں کی موجودگی میں عظیم الشان اجتماع+تصاویر

ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے حرم امام رضا (ع) میں فلسطینیوں کی موجودگی میں عظیم الشان اجتماع+تصاویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .