۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
جلال اسدی

حوزہ/ جلال اسدی نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کربلا کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے دوران 150 اربعین حسینی کے زائرین کی جان بچائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر بجنورد کے رہائشی جلال اسدی کربلائے معلی اس وقت شدید جھلس گئے جب ایک ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور زائرین کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا، انہوں نے اپنی جان کی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے 150 زائرین کو ہوٹل سے صحیح و سلامت باہر نکالا۔

یہ واقعہ اربعین کے موقع پر پیش آیا تھا، جب ایک ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور زائرین پھنس گئے، جلال اسدی نے جرات مندی اور ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا، تاہم، وہ خود شدید زخمی ہو گئے اور تہران کے ایک اسپتال میں ایک ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

مرحوم جلال اسدی کی یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچانے کی مثال بنے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .