۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
آیت اللہ اعرافی

حوزہ/ عشق اہل بیت علیہم السلام میں مقامات مقدسہ کی زیارت اور اربعین حسینی میں شرکت کے لئے عراق کی جانب جا رہے پاکستانی زائرین کی بس کے دلخراش حادثے پر سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے پاکستانی قوم کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عشق اہل بیت علیہم السلام میں مقامات مقدسہ کی زیارت اور اربعین حسینی میں شرکت کے لئے عراق کی جانب جا رہے پاکستانی زائرین کی بس کے دلخراش حادثے پر سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے پاکستانی قوم کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

آیت اللہ اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

اہل بیت علیہم السلام کے عشق میں اربعین حسینی میں شرکت کے لئے جارہے دوست اور برادر ملک پاکستان کے زائرین کی بس کے دل دہلا دینے والے حادثے کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

یہ زائرین عشق اور محبت اہل بیت علیہم السلام میں زیارت اور اربعین حسینی میں شرکت کے لیے دور دراز کا سفر طے کر رہے تھے، ان کی موت شہادت کے مثل ہے، ان کی زندگی ایک جاودانہ زندگی ہے کہ جس میں وہ نعمت الہی کے دسترخوان سے رزق حاصل کریں گے، ان کا شمار معصومین علیہم السلام خاص کر حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کے زائرین میں ہوگا۔

میں اپنی جانب اور حوزہ علمیہ کی جانب سے اس غم انگیز حادثے پر کہ جس میں متعدد زائرین جا بحق اور مجروح ہوئے ہیں، پاکستان کے تمام مذہبی اور ثقافتی ذمہ داران اور اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کے عوام بالخصوص ان شہیدوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ تمام مرحومین کو سایہ رحمت و مغفرت میں قرار دے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت کاملہ عنایت فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

عالی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .