۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، ۲۸ شہید،متعدد زخمی

حوزہ/ اربعین فاؤنڈیشن کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والے زائرین کا تعلق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تھا۔ ذرائع کے مطابق، اس حادثے میں بس میں سوار 28 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 20 زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چہلم سید الشہداء کے لیے عراق جانے والے زائرین کی بس کو ایران کے شہر یزد کے قریب ایک سنگین حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی۔

اربعین فاؤنڈیشن کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والے زائرین کا تعلق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تھا۔ ذرائع کے مطابق، اس حادثے میں بس میں سوار 28 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 20 زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثہ یزد کے قریب پیش آیا اور ممکنہ طور پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا،تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .