۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
تصادف اتوبوس در سنندج

حوزه/ پاکستان کے شہر راولپنڈی کلر کہار میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد پاکستان کی موٹر وے پولیس کے مطابق، اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کلر کہار کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثے میں 5 خواتین اور تین بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ٹراما سنٹر کلرکہار راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ نجی کمپنی کی بس کو بوتھ نمبر 224 کے قریب حادثہ پیش آیا جو اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں، ڈی آئی جی موٹروے اور ڈپٹی کمشنر چکوال موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .