حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح عراق کے تقریباً 6 بجے حوزہ علمیہ ایران کے مرحوم علمائے کرام کے اہل خانہ کو لے کر سامرا سے کربلائے معلی کی جانب جانے والی بس حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 32 افراد کے زخمی اور 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔
حوزہ علمیہ کےمرحومین کے اہل خانہ کو لے جانے والی بس ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی جو اپنی لین سے منحرف ہو کر مخالف لین میں چل رہی تھی، بدقسمتی سے مرحوم حجۃ الاسلام و المسلمین حیدری کی اہلیہ محترمہ شریفہ حسینی نامی زائرہ نے بھی اس حادثے میں دارفانی کو الوداع کہا۔
دیگر زائرین کی حالت کچھ بہتر ہے جن کا علاج جاری ہے اور انہیں جلد ہی ڈسٹارج کر دیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کا قونصل خانہ اور حوزہ علمیہ کی انتظامیہ کمیٹی (مرکز خدمات حوزہ ہای علمیہ) کے نمائندے اس قافلے کے امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔
مقامی عراقی حکام کے اعلان کے مطابق زخمیوں کو سامرہ کے شہید ماجد المحمد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔