۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یونان کشتی و کلرکہار مسافر بس حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ان سانحات کا رونما ہونا مربوطہ سسٹم کی خرابی ہے۔ متعلقہ ذمہ داران کو کا رکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یونان کشتی حادثہ اور کلر کہار مسافر بس حادثہ میں ہونیوالے جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سانحات کا رونما ہونا سسٹم کی خرابی ہے۔ متعلقہ ذمہ داران کو کا رکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں پڑھے لکھے نوجوانوں کا کوئی مستقبل نہیں اور نہ ہی بے روز گاری کے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے۔ نوجوان ملک میں اپنا مستقل غیر محفوظ پاتے ہوئے اپنے بہتر مستقبل کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے مختلف ذرائع استعمال کر تے ہیں اور ایجنٹوں کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں۔ یہ سب ظالمانہ سسٹم کانتیجہ ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے مزیدکہا: ان سانحات کو روکنے کیلئے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلا ف کارروائی کی جائے اور ایسی پالیسی و نظام وضع کی جائے کہ نوجوان تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک میں ہی باوقار زندگی گزار سکیں۔

انہوں نے آخر میں کلر کہار مسافر بس حادثے پر گہر ے رنج کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے محفوظ ترین سفر کو یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے حادثات میں جاں بحق افرادکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .