۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس کا علامہ سید سفیر سجاد شیرازی اور مولانا ناصر حسین گھلو کی ٹریفک حادثے میں وفات پر اظہار تعزیت

حوزہ / چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے علامہ سید سفیر سجاد شیرازی اور مولانا ناصر حسین گھلو کے تلہ کنگ کے مقام پر ایک ٹریفک حادثے میں میں داعی اجل کو لبیک کہہ جانے پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مدرسہ مظہر الایمان و جامعۃالکوثر اسلام آبادکے فارغ التحصیل و متعلم حوزہ علمیہ نجف اشرف علامہ سید سفیر سجاد شیرازی اور مولانا ناصر حسین گھلو کے تلہ کنگ کے مقام پر ایک ٹریفک حادثے میں میں داعی اجل کو لبیک کہ جانے پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں دعا کرتے ہوئے کہا: مجالس عزا سے خطاب کیلئے جاتے ہوئے دونوں ذاکرین اہل بیتؑ نے اپنی جان قربان کی اور درجہ شہادت پر فائز ہوئے، پروردگار عالم مرحومین علامہ سید سفیر سجاد شیرازی اور مولانا ناصر حسین گھلو کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان خصوصاََ جامعۃ الکوثر و حوزہ علمیہ نجف اشرف کے اساتذہ اور طلاب کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .