جمعہ 28 جولائی 2023 - 09:57
آیت اللہ اعرافی کی مسجد مقدس جمکران کے متولی سے اظہار تعزیت

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم شیخ ید اللہ رحیمیان کی وفات پر مسجد مقدس جمکران کے متولی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرحوم رحیمیان کی رحلت کے موقع پر حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

حضرت حجت‌الاسلام والمسلمین آقای حاج شیخ محمد حسن رحیمیان دامت معالیه، متولی محترم مسجد مقدس جمکران

ایام عاشورہ حسینی (ع) کی تسلیت اور تعزیت کے ساتھ،

تاسوعا اور عاشورہ حسینی کے موقع پر انتھک اور مجاہد عالم دین آیت اللہ حاج شیخ یداللہ رحیمیان رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کی خبر سے بہت دکھ اور افسوس ہوا۔

مرحوم سات دہائیوں سے زائد عرصہ تک اسلامی حیات بخش تعلیمات کی تبلیغ اور سماجی فائدے پر مشتمل عوامی خدمات کی ترویج کے ساتھ ساتھ سادہ زندگی اور عوام الناس کی خدمت میں مشغول رہے۔ جس نے انہیں اصفہان کے لوگوں کے ذہنوں میں ایک مخلص اور لازوال شخصیت کا مقام دیا۔

میں اس روحانی، خدمت گار اور مخلص مبلّغ کے انتقال پر جنابعالی اور ان کے پسماندگان اور ان کے معزز طلباء اور حوزہ علمیہ اور اصفہان کے مومنین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل نصیب فرمائے۔

علی رضا اعرافی

سرپرست حوزہ علمیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .