۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
محصل حوزہ علمیہ نجف اشرف جناب مولانا سفیر سجاد شیرازی صاحب کار حادثہ میں انتقال پا گئے

حوزہ / جامعہ مظہر الایمان ڈھڈیال کے طالب علم اور فاضل جامعۃ الکوثر و محصل حوزہ علمیہ نجف اشرف جناب مولانا سفیر سجاد شیرازی تلہ گنگ کے قریب کار حادثہ میں دیگر دو افراد کے ہمراہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعہ مظہر الایمان ڈھڈیال کے طالب علم اور فاضل جامعۃ الکوثر و محصل حوزہ علمیہ نجف اشرف جناب مولانا سفیر سجاد شیرازی کی گاڑی کو تلہ گنگ کے قریب شدید حادثہ پیش آیا۔ جس میں وہ اور ان کے ساتھی طالبعلم اور ڈرائیور جاں بحق ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مولانا سید سفیر سجاد غیر معمولی صلاحیت کے مالک تھے۔ ہادی ٹی وی کے مقبول میزبان تھے۔ آج ڈھڈیال میں مجلس پڑھنے کے بعد چکڑالہ، میانوالی مجلس پڑھنے جا رہے تھے کہ دوران سفر روڈ ایکسیڈنٹ میں رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔

مولانا مرحوم نے پسماندگان میں بیوی اور دو کمسن بچے چھوڑے ہیں، جو کہ اس وقت نجف اشرف میں ہی مقیم ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی ٹیم کی طرف سے مولانا مرحوم کے جملہ پسماندگان سمیت جامعۃ الکوثر کے اساتذہ کرام، حوزہ علمیہ نجف اشرف، ان کے دوستوں اور قریبی ساتھیوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض ہے۔

دعا ہے خداوند متعال انہیں معصومین علیہم السلام خصوصا ان ایام کے صدقے میں حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔

محصل حوزہ علمیہ نجف اشرف جناب مولانا سفیر سجاد شیرازی کار حادثہ میں انتقال پا گئے

محصل حوزہ علمیہ نجف اشرف جناب مولانا سفیر سجاد شیرازی کار حادثہ میں انتقال پا گئے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .