حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انتہائی افسوس ناک خبر موصول ہوئی کہ بانی و مدیر الاسوہ فاونڈیشن سیتاپور حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید حمید الحسن زیدی کی اہلیہ عالمہ و فاضلہ محترمہ زرین فاطمہ رضوی مدیر جامعہ ام الزہرا سلام اللہ علیہا سیتاپور انتقال کر گئیں۔
مرحومہ نے مسلسل سالوں تک جامعہ ام الزہرا سلام اللہ علیہا سیتاپور کی مدیر رہیں اور علمی خدمات انجام دیتی رہیں، آخر کار داعی اجل کو لبیک کہا اور اس دار فانی سے دار بقا کا کی جانب کوچ کر گئیں۔