۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
رابع حسنی ندوی

حوزہ/ صدر کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی 93 برس کی عمر میں لکھنئو میں انتقال کر گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، گزشتہ ہفتے موصوف کی اچانک طبیعت خراب ہوئی، سینے میں جکڑن کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی ،جس پر انھیں فوراً راۓ بریلی سے لکھنؤ لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا تھا، لیکن آج دوران علاج انتقال کر گئے۔

محمد رابع حسنی ندوی صوبہ اترپردیش کے شہر بریلی میں سال 1929ء میں پیدا ہوئے۔ مولانا ، عربی اور اردو زبانوں میں تقریباً 30 کتابوں کے مصنف ہیں۔

رابع حسنی ندوی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے چوتھے صدر اور دار العلوم ندوۃ العلماء کے ناظم تھے، نیز مولانا رابع حسنی ندوی عالمی رابطہ ادب اسلامی ریاض (سعودی عرب) کے نائب صدر اور رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کے رکن اساسی بھی تھے۔

اس کے علاوہ مجلس تحقیقات و نشریات اسلام، لکھنؤ، دینی تعلیمی کونسل، اترپردیش اور دار عرفات رائے بریلی کے صدر، نیز دار المصنفین اعظم گڑھ کے رکن، آکسفرڈ یونیورسٹی کے آکسفرڈ سینٹر برائے اسلامک اسٹڈیز کے ٹرسٹی، تحریک پیام انسانیت اور اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا کے سرپرستوں میں شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .