۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجۃ الاسلام و المسلمین سيد صادق الحكيم

حوزہ/ پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے سرزمین عراق کی عظیم سیاسی،علمی ومذہبی شخصیت مرحوم آیت اللہ سید محسن حکیم کے پوتے اور آیت اللہ سید باقر الحکیم کے فرزند حجۃ الاسلام و المسلمین سید صادق الحکیم کے رحلت جانسوز پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملت اسلامیہ کے لئے ایک بہت بڑا خسارہ قرار دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے سرزمین عراق کی عظیم سیاسی،علمی ومذہبی شخصیت مرحوم آیت اللہ سید محسن حکیم کے پوتے اور آیت اللہ سید باقر الحکیم کے فرزند حجۃ الاسلام و المسلمین سید صادق الحکیم کے رحلت جانسوز پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملت اسلامیہ کے لئے ایک بہت بڑا خسارہ قرار دی۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی ،علمی ومذہبی خدمات سنہرے حورف سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔مولانانے کہا کہ خانواداہ حکیم کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات رہے ہیں اوراس خانوادہ نےامت مسلمہ کے لئے بالعموم اور ملت تشیع کے لئے بالخصوص جتنی قربانیاں دی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں اور ان قربانیوں کو تادیر یاد رجھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد محترم مرحوم علامہ شیخ مہدی حسین نجفی کے خانوادہ حکیم کے ساتھ گہرے روابط رہے ہیں۔ مولانا نے سید صادق الحکیم کے انتقال پر خانوادہ حکیم عراق کے ساتھ دلی ہمدردی ویکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کی۔

واضح رہے کہ حجۃ الاسلام و المسلمین سيد صادق الحكيم تین دن پہلے دماغ کی شریان پھٹنے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .