۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نور اللہ شاہ آبادی

حوزہ/ آیت اللہ نور اللہ شاہ آبادی، آیت اللہ محمد علی شاہ آبادی (استاد عرفان امام خمینیؒ) کے فرزند، 29 رمضان المبارک کو صبح کے وقت انتقال کر گئے۔تشییع جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ نور اللہ شاہ آبادی، آیت اللہ محمد علی شاہ آبادی (استاد عرفان امام خمینیؒ) کے فرزند، 29 رمضان المبارک کو صبح کے وقت انتقال کر گئے،تشییع جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آیت اللہ حاج شیخ نور اللہ شاہ آبادی ایرانی تاریخ مارچ 1930 عیسوی میں شہر قم میں پیدا ہوئے، ان کے والد محترم آیت اللہ حاج شیخ محمد علی شاہ آبادی مرحوم تھے اور ان کی والدہ مرحوم آیت اللہ حاج سید صادق روحانی قمی کی بیٹی تھیں، ان کے والد، آیت اللہ حاج شیخ محمد علی شاہ آبادی، امام خمینی کے عرفان اور اخلاقیات کے استاد تھے، خدا ان کی مغفرت فرمائے، انہوں نے امام خمینیؒ کو خصوصی طور پر تصوف اور اخلاقیات کی تعلیم دیا کرتے تھے، اور امام خمینیؒ نے ہمیشہ ان کا ذکر ایک مکمل عارف کے طور پر کیا ہے۔

مرحوم کی بعض کتابیں:

1- شرح رشحات البحار (تالیف آیہ اللہ العظمی میرزامحمدعلی شاہ آبادی)

2- شرح شذرات المعارف (تالیف آیہ اللہ العظمی میرزامحمدعلی شاہ آبادی)

3- منظومہ احادیث نبوی ( پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ۸۵۰ حدیثوں کا منظوم ترجمہ)

4- منظومہ احادیث علوی (مولائے کائنات کی ایک ہزار حدیثوں کا منظوم ترجمہ)

5- ہیمبرگ کا سفرنامہ

6- ترجمہ کتاب حکومت اسلامی وادارہ آن (تالیف شیخ مہدی شمس الدین)

7- امام سجاد علیہ السلام کی شان میں فرزدق کے اشعار کا منظوم ترجمہ

8- ترجمہ کتاب مدینہ فاضلہ فارابی (تالیف حسین اسماعیل مکی)

آثار غیر چاپی:

9- ترجمہ کتاب سقیفہ (تالیف شیخ محمدرضا مطفر)

10- سفرنامہ منظوم

11- ترجمہ غایہ المرام (تالیف علامہ سید ہاشم بحرانی)

12- ترجمہ ینابیع المودہ (تالیف قندوزی)

13- پرسش و پاسخ بہ 228 سوال قرآنی

14- راہنمای پرہیزکاران و یا قران وہدایت

15- شرح حدیث جنودعقل وجہل

16- خاطرات

17- ترجمہ کتاب تاریخ کربلا و حائر شریف حسینی (مولف: دکترعبدالجوادآل طعمہ)

18- ترجمہ قرآن کریم

19- ترجمہ کتاب وارث انبیاء (سید الشہداء امام حسین علیہ السلام)

20- ترجمہ نہج البلاغہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .