۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
پیام آیت الله اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ مشکینی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آیت اللہ مشکینی (ره) کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ان کے اس پیغام کا متن درج ذیل ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

(آیت اللہ مشکینی (ره) کے خانوادہ کو خطاب کرتے ہوئے) سلام علیکم بما صبرتم

انتہائی فداکار اور باعظمت خاتون، شہید کی والدہ، عالم باعمل، استاد ارجمند حضرت آیت اللہ مشکینی (قدس سرہ) کی زوجہ کے انتقال پُرملال پر تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے ان کے لئے، ان کے شہید فرزند اور شوہر بزرگوار کے درجات میں بلندی اور غفرانِ الہی کی درخواست کے ساتھ ان کے پسماندگان کے لئے سلامتی، عزت اور صبرِ جمیل کی دعا کرتا ہوں۔

علی رضا اعرافی

سرپرستِ حوزہ علمیہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .