حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی جعفر سبحانی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے، جس کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے۔
بسم الله الرحمن الرحیم
ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی جانب سے یوم القدس کا نام دیا گیا ہے اور اس نام سے منسوب کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانانِ عالم مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور خداوند متعال سے غاصب صہیونی نظام کی نابودی کی درخواست کریں۔
ہم وطن روزہ داروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں اور قدس شریف کی آزادی میں ملت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کریں۔
قم؛ جعفر سبحانی
۲۱ رمضان المبارک ۱۴۴۴ هـ . ق