حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جوٹیال گلگت کےاکابرین و عمائدین نے جوٹیال امام بارگار میں اتحاد امت کا عملی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے 23 رمضان المبارک (شب قدر) کی مناسبت سے امت واحدہ و فلسطین کانفرنس منعقد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، کانفرس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جبکہ ابتدائی کلمات بانی کانفرنس شیخ شرافت علی ولایتی النجفی نے ادا کیا اور اکابرین جوٹیال گلگت اور مرکزی انجمن امامیہ کا صدر اور انتظامیہ کے زمہ داران کو خوش آمدید کہنے کیساتھ کانفرنس منعقد کرنے کا مقصد بیان کیا۔
رپورٹ کے مطابق، شیعہ امامیہ اسماعیلی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب الطاف صاحب (کامری) نے اظہارِ خیال کیا۔
جماعت اسلامی گلگت کی نمائندگی جنرل سیکریٹری جناب نظام الدین صاحب نے کی۔
سوشل ورکر جناب بہرام ایڈوکیٹ صاحب اور حبیب الرحمن امیدوار حلقہ 2 سمیت صدر مرکزی انجمن امامیہ گلگت جناب ساجد علی بیگ نے خطاب کیا۔
آخر میں ہیئت آئمہ جمعہ و جماعت شیعہ گلگت کی نمائندگی کرتے ہوئے حجت الاسلام جناب شیخ کرامت حسین محسنی النجفی نے دعائیہ کلمات ادا کئے، جبکہ جناب شیخ فدا حسین حیدری نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔
آپ کا تبصرہ