۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فیلم| پیام آیت الله جوادی آملی به مراسم بزرگداشت مرحوم حجت‌الاسلام والمسلمین ابراهیمی

حوزہ / حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں تمام افراد کو یوم القدس مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے عالمی یوم قدس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں تمام لوگوں کو اس دن کے مارچ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مرجع عالیقدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ:

یوم القدس اور قدس مارچ امام راحل حضرت امام خمینی (رہ) کی سنتِ حسنہ میں سے ہے کہ جس میں ہم سب کی شرکت ضروری ہے!

یوم قدس صرف فلسطین کے مظلوموں کی آزادی کے لئے ہی نہیں ہے بلکہ یوم قدس عالَم اسلام کے طول و عرض میں انتہائی تقدس کا حامل ہے، آخری نصف صدی سے زیادہ عرصہ سے مسلمانوں کا سب سے اہم اور بنیادی مسئلہ " مسئلۂ فلسطین" رہا ہے۔

اس دن ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دوسرے ممالک کی آزادی، تقدس اور استقلال کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ استکبار اور صیہونیت کو کھلی چھوٹ نہ دے رکھیں، تاکہ اس طرح کہیں جنگ عظیم اول اور دوم کے تلخ تجربات کا مزہ پھر سے نہ چکھا جائے۔ کوئی بھی ملک قتل و کشتار سے آزادی حاصل نہیں کرتا! انسانیت کشت و خون سے آزادی تک نہیں پہنچتی! چونکہ یہ قتل و کشتار کبھی بھی کسی انسان کو مہذب نہیں بناتا۔

قدس مارچ میں سب کی موجودگی جہاں مظلوم کو مضبوط کرنے کا باعث ہے تو وہیں ظالم کو کمزور کرنے کا بھی سبب بنے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ رمضان المبارک کے اس آخری جمعہ میں آپ سب امام راحل (رہ) کے پیغام کو زندہ کرتے ہوئے قدس مارچ میں شرکت کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .