۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: بیت المقدس کی آزادی کے لیے ۲۳ رمضان المبارک کو پورے آسٹریلیا میں جمعہ الوداع یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے القدس کمیٹی آسٹریلیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پر امن احتجاج اور علماء کرام جمعہ کے خطبہ میں قدس کی آزادی کے لیے آواز بلند کریں گے اور قرادیں پیش کریں گے۔

حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: حضرت امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق تمام دنیا میں شیعہ سنی مل کر اقوام متحدہ سے مطالبہ کریں کہ قانونی طور پر بیت القدس کی آزادی کے لیے اقدامات کرے اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف تمام انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی آواز بلند کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .